November 1, 2026

Tags :پاکستان

عید الفطر پر معاشی عدم استحکام نے مزدوروں کی زندگی اجیرن کر دی، عمران علی

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری عمران علی نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل، امریکہ اور […]مزید پڑھیں

ملی لیبر فیڈریشن کا عید پر محنت کشوں کو خراجِ تحسین

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن کراچی کی جانب سے تمام اہل وطن اور بالخصوص محنت کش طبقے کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ فیڈریشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مزدوروں کی انتھک محنت ہی ملک کی اصل ترقی کی بنیاد ہے ملی لیبر فیڈریشن نے […]مزید پڑھیں

محنت کشوں کی میٹھی عید، آئی ایل او کا منفرد خراج تحسین

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ محنت آئی ایل او پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹونسٹول نے عید الفطر کے موقع پر محنت کی عظمت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مقامی سویٹ شاپ کے باورچی خانے کا دورہ کیا ، اس موقع پر وہ مزدروں کے ساتھ مزدور بن گئے […]مزید پڑھیں

ملک بھر میں عید الفطر منائی جارہی ہے محنت کش طبقے کی ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں

اسلام آباد / کراچی / لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و خروش اور روایتی جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی فیصل مسجد، کراچی اور لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد […]مزید پڑھیں

سرکاری احکامات کے باوجود ای او بی آئی پنشنرز اور ملازمین عید کی خوشیوں سے محروم

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) حکومت پاکستان کی واضح ہدایات کے باوجود ای او بی آئی کے لاکھوں پنشنرز اور ملازمین عید الفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی سے محروم رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ای او بی آئی ڈاکٹر جاوید احمد شیخ کے احکامات کے باوجود […]مزید پڑھیں

گوجرانوالہ کے ورکرز ویلفیئر اسکولوں میں اساتذہ کی کمی سے تعلیمی نظام کو شدید نقصان

گوجرانوالہ ( خالد جاوید ، نمائندہ گوجرانوالہ ) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں  ورکرز ویلفیئر سکولوں میں اساتذہ کی تعداد میں غیر معمولی کمی کے باعث محنت کشوں کے بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ محنت کش والدین کے مطابق صنعتی شہر کے ان مخصوص تعلیمی اداروں میں عملے […]مزید پڑھیں

ٹیکسٹائل برآمدات کو خطرہ اپٹما کا ٹاسک فورس کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی صنعت ٹیکسٹائل کے نمائندہ ادارے اپٹما نے بندرگاہوں اور کسٹمز پر درپیش سنگین رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تیس دنوں کے اندر ایک ہنگامی ٹاسک فورس قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر کو لکھے گئے خط […]مزید پڑھیں

اتوار کی چھٹی نظر انداز کرنے پر مزدور دشمن پالیسی ہے، احمد زیب

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نے حکومتِ سندھ کی جانب سے حالیہ چھٹیوں کے اعلان میں اتوار کے دن کو مبینہ طور پر نظر انداز کرنے پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔  فیڈریشن کے صدر احمد زیب نے اس فیصلے کو مزدور دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے اسے […]مزید پڑھیں

کراچی ڈاک لیبر بورڈ : چوہدری سالک حسین کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

اسلام آباد ( سردار سلیم الیاس، نمائندہ لیبر نیوز ) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ق کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے محنت کشوں کو درپیش سنگین مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں پارٹی […]مزید پڑھیں

لیبر یونینز کے قائدین کا افطار ڈنر اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) واسا ایمپلائز ویلفیئر یونین کے جوائنٹ صدر افضل شیر کی جانب سے ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کی ممتاز لیبر یونینز کے قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر متحدہ لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمد حنیف رامی اور پاکستان فوڈ ورکرز […]مزید پڑھیں

گھوٹکی لبرٹی ملز کے محنت کش مطالبات کی منظوری کے لیے سراپا احتجاج

گھوٹکی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں لبرٹی ملز کے مزدوروں نے مطالبات کی منظوری کے لیئے احتجاج کیا ہے احتجاج کے باعث پھیلنے والی صنعتی بے چینی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مداخلت کرتے ہوئے ملز انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر […]مزید پڑھیں

انڈسٹریل گلوبل یونین کا پاکستانی مزدوروں کے تحفظ اور حقوق کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) عالمی تنظیم انڈسٹریل گلوبل یونین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں مزدوروں کے حقوق اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے […]مزید پڑھیں

مزدور تنظیموں نے تمباکو کمپنیوں کے گھیراؤ کا اعلان کردیا

پشاور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) محنت کش لیبر فیڈریشن نے اعلان کیا کہ عید کے بعد ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اجارہ داری اور معاہدوں کی منسوخی کے خلاف فیکٹریوں کا گھیراؤ کیا جائے گا منعقدہ افطار تقریب میں انجمن کاشتکاران اور کسان بورڈ سمیت ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی جہاں مزدور […]مزید پڑھیں

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے آن لائن نظام میں خرابی، محنت کش مالی بحران کا شکار

لاہور ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں آن لائن ادائیگیوں کے نظام میں خرابیسینکڑوں محنت کشوں کو عید کے موقع پر شدید مالی بحران سے دوچار اور میرج گرانٹ کے کیسز میں تاخیر نے سینکڑوں محنت کشوں کو عید کے موقع پر شدید مالی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ متحدہ […]مزید پڑھیں

پنجاب میں رجسٹرڈ محنت کشوں میں راشن کارڈز کی تقسیم، وزیر محنت کا معائنہ

لاہور ( مدثر خان، نمائندہ لیبر نیوز ) پاکستان کے صوبہ پنجاب وزیر لیبر و انسانی وسائل محمد منشاء اللہ بٹ نے کمشنر پنجاب سوشل سیکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن سوشل سیکیورٹی اور ساؤتھ لاہور کے دفاتر کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد پنجاب سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے […]مزید پڑھیں

WhatsApp