اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
گھوٹکی لبرٹی ملز کے محنت کش مطالبات کی منظوری کے لیے سراپا احتجاج
گھوٹکی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں لبرٹی ملز کے مزدوروں نے مطالبات کی منظوری کے لیئے احتجاج کیا ہے احتجاج کے باعث پھیلنے والی صنعتی بے چینی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مداخلت کرتے ہوئے ملز انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے صنعتی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے لبرٹی انتظامہ پر زور دیا ہے کہ وہ مزدوروں کے تمام جائز مطالبات اور قانونی مسائل کو مذاکرات کے ذریعے فوری طور پر حل کرے
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں صنعتی استحکام اور پیداواری عمل کو جاری رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ لیبر قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ نے ملز انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرے اور مزدوروں کی شکایات کے ازالے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ پولیس اور انتظامیہ کے مطابق صنعتی علاقوں میں کسی بھی قسم کی بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی اور فریقین کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔
مزدور رہنماؤں نے انتظامیہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے تاہم ان کا مطالبہ ہے کہ صرف وعدوں کے بجائے عملی طور پر حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ محنت کش طبقے میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے۔
