September 23, 2026

پنجاب کے صنعتی مزدوروں کے لیے 54 کروڑ روپے سے زائد کی فلاحی گرانٹس کی منظوری

 پنجاب کے صنعتی مزدوروں کے لیے 54 کروڑ روپے سے زائد کی فلاحی گرانٹس کی منظوری

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت لاہور کے آپوا آڈیٹوریم میں انعقاد پذیر پروقار تقریب میں صنعتی محنت کشوں کے طویل عرصے سے التوا کا شکار 3,958 میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ اور تعلیمی وظائف کے کیسز کی منظوری دیتے ہوئے 54 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زائد کے چیکس کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔

صنعتی مزدور اتحاد پاکستان، پیکیجز گروپ ورکرز یونین اور یونین پاکستان لائزن کونسل کے تعاون سے منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ لیبر خواجہ منشاء اللہ بٹ تھے۔ اس موقع پر ممبر گورننگ باڈی شیخ محسن الیاس اور چوہدری سعد محمد کی کاوشوں کو سراہا گیا، جن کی جدوجہد سے یکم سے 9 ستمبر کے دوران 520 کیسز کی مد میں 18 کروڑ 15 لاکھ روپے کی رقم براہِ راست ورکرز کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔

تقریب میں ایک لاکھ مزدوروں کے بچوں کے لیے پرائیویٹ اسکولوں میں مفت تعلیم، کتابوں کا الاؤنس بڑھا کر 17 ہزار اور یونیفارم الاؤنس 15 ہزار روپے کرنے کی منظوری بھی دی گئی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp