September 2, 2026

Tags :پاکستان

وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) فائونڈیشن پاور کمپنی لمیٹڈ ورکرز یونین ڈہرکی کے تحت مزدوروں کے حقوق اور جائز مطالبات کی منظوری کے لیے کمپنی کے مرکزی گیٹ کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان کے تعاون سے کیے گئے اس احتجاج کے دوران مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ […]مزید پڑھیں

کورنگی لیبر اسکوائر میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، فلیٹس کی خستہ حالی پر مزدور تنظیموں کا احتجاج، فنڈز کے آڈٹ کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی نیو لیبر اسکوائر سیکٹر 32-A میں فلیٹ کی چھت گرنے سے محنت کش گھرنے کی ایک خاتون کی ہلاکت اور بچے کے زخمی ہونے کے واقعے پر آل سندھ ورکرز فیڈریشن نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کی کارکردگی اور مینٹیننس فنڈز پر […]مزید پڑھیں

دس بڑی فیڈریشنز کا ٹریڈ یونینز کنفیڈریشن آف پاکستان کے قیام کا فیصلہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کی دس بڑی مزدور فیڈریشنز اور ٹریڈ یونینز نے نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن  کے زیرِ اہتمام اجلاس میں ملک گیر سطح پر ٹریڈ یونینز کنفیڈریشن آف پاکستان قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اجلاس میں این ٹی یو ایف، پاکستان ورکرز فیڈریشن، ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن […]مزید پڑھیں

دکی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے کا المناک سانحہ: تین کان کن جاں بحق، پی یو ڈبلیو ایف کا شدید احتجاج

کوئٹہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے کے باعث پیش آنے والے المناک حادثے میں تین محنت کش عیسیٰ خان، سراج الدین اور شمس اللہ—قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے رہنماء چوہدری سعد محمد نے اس سانحے پر […]مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک ریفرنڈم: لیاقت علی ساہی کے ملک گیر دورے، ڈیموکریٹک ورکرز یونین کے جنرل باڈی اجلاس جاری

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن میں متوقع ریفرنڈم کے سلسلے میں ڈیموکریٹک ورکرز یونین نے ملک بھر کے سینٹرز میں اپنی سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے مرکزی رہنما لیاقت علی ساہی نے کوئٹہ، ملتان، بہاولپور، سکھر، حیدرآباد اور کراچی کے نارتھ ناظم آباد دفاتر کا […]مزید پڑھیں

تربیلا ڈیم: عوامي لیبر یونین اور پاور چائنا کے درمیان نیا معاہدہ، الاؤنس اور اجرتوں میں اضافہ

تربیلا ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) عوامی لیبر یونین سی بی اے ٹی فائیو تربیلا ڈیم اور پاور چائنا  انتظامیہ کے درمیان مزدوروں کے مطالبات پر نیا تصفیہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت ملازمین کے فلاحی الاؤنسز اور روزانہ کی اجرت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے معاہدے کے مطابق پاور چائنا […]مزید پڑھیں

لیبر کالونی فلیٹس کی کرائے پر الاٹمنٹ کی مذمت، مالکانہ حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد کا اعلان

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) صنعتی مزدور اتحاد کی قیادت نے لیبر کالونی ڈیفنس روڈ لاہور میں 146 فلیٹس کی کرائے کی بنیاد پر الاٹمنٹ کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے مزدور نمائندوں نے صنعتی مزدور اتحاد کے بانی بلال سیال، رہنما ناصر محمود اور میڈم آئمہ محمود کا شکریہ ادا […]مزید پڑھیں

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن  کا پمز اسپتال میں 14 نومولود بچوں کے انتقال پر شدید احتجاج

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن  نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچوں کی المناک موت پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے صحت کے نظام اور انتظامی ڈھانچے کی سنگین ناکامی قرار دیا ہے فیڈریشن رہنماؤں نے کہا کہ یہ […]مزید پڑھیں

مزدور رہنما ظہور احمد اعوان کی یاد میں 30 اگست کو تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

کراچی ( لیبر نیوز ویب دیسک) مزدور تحریک کے نامور اور مخلص رہنما، جنرل ٹائر اینڈ ربر کمپنی ورکرز یونین کے سابق جنرل سیکریٹری اور مزدور محاذِ عمل کے مرکزی رہنما ظہور احمد اعوان کی یاد میں 30 اگست 2026ء کو ایک تعزیتی ریفرنس انعقاد پذیر ہوگا۔ مزدور محاذِ عمل کراچی کے تحت یہ تعزیتی […]مزید پڑھیں

نیشنل ٹی ورکرز یونین اور لپٹن پاکستان کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈ کا کامیاب معاہدہ

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک) نیشنل ٹی ورکرز یونین اور لپٹن پاکستان کے درمیان سال 2026-27ء کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر کامیابی کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس اہم اور خوش آئند پیش رفت پر مزدور رہنماؤں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یونین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن […]مزید پڑھیں

منظور شدہ ڈیتھ گرانٹ کی عدم ادائیگی: محنت کش کی پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ سے فوری فنڈز کے اجراء اپیل

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ایک متاثرہ محنت کش نے منظوری کے باوجود ڈیتھ گرانٹ کی ادائیگی میں تاخیر پر حکام بالا کو فوری ادائیگی کے لیے درخواست ارسال کر دی ہے درخواست گزار محنت کش کے مطابق سی ای او پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے ڈیتھ […]مزید پڑھیں

پریم یونین کے وفد کا ڈی ایس آفس کراچی کی مختلف برانچوں کا دورہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ریلورے کی لیبر پریم یونین کراچی ڈویژن کے وفد نے ڈویژنل صدر معین الدین اور سیکرٹری جنرل عثمان اعوان کی قیادت میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کی مختلف برانچوں کے تفصیلی دورے کیے اور عملے سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر سینیئر نائب صدر نذیر عالم بونیری، سٹی زون کے […]مزید پڑھیں

سونا بریڈ میں حادثہ، ورکر کی انگلیاں متاثر، علاج اور تنخواہ کی عدم فراہمی پر احتجاج

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع سونا بریڈ پرائیوٹ لمیٹڈ میں دورانِ ڈیوٹی مشین کی زد میں آکر ورکر محمد کامران ولد نذر حسین شدید زخمی ہو گئے، جس کے نتیجے میں ان کے ہاتھ کی تین انگلیاں شدید متاثر ہوئیں اور ایک انگلی نے کام کرنا چھوڑ دیا […]مزید پڑھیں

ملی لیبر فیڈریشن پشین میں 4 مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت

کوئٹہ ( لیبر نیوز ویب دیسک) بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں سڑک کی تعمیر میں مصروف بے گناہ محنت کشوں پر دہشت گردانہ حملے میں 4 مزدوروں کے جاں بحق اور ایک کے شدید زخمی ہونے پر ملی لیبر فیڈریشن پاکستان نے شدید غم و غصے اور مذمت کا اظہار کیا ہے […]مزید پڑھیں

آل سندھ ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن کا سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ  سے ڈیتھ اور میرج گرانٹس کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) آل سندھ ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کو ڈیتھ اور میرج/جہیز گرانٹ کے التواء میں پڑے کیسز کی فوری منظوری مطالبہ کیا ہے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کے نام بھیجے گئے اس مراسلے میں جنرل سیکرٹری اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ تمام قانونی ضوابط کی […]مزید پڑھیں

WhatsApp