September 23, 2026

نائيجيريا کے مزدور رہنماؤں نے ملکی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

 نائيجيريا کے مزدور رہنماؤں نے ملکی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

بیرنن کبی ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) نائيجیریا لیبر کانگریس  کے صدر جوزف اجائرو نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم سابق لیبر رہنماؤں کو ملکی سیاسی عہدوں پر لانے کی کوششیں جاری رکھے گی کیونکہ یہ مناصب مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی پر اثر انداز ہونے کا بہترین ذریعہ ہیں

ریاست کبی کے دارالحکومت بیرنن کبی کے دورے کے موقع پر گورنر ناصر ادریس سے ملاقات میں جوزف اجائرو نے مزدور رہنماؤں کو سیاسی قیادت کے لیے آگے آنے کی ترغیب دی

 گورنر ناصر ادریس، جو خود ماضی میں لیبر تحریک کے نائب صدر رہ چکے ہیں، نے مزدور رہنماؤں کو انتظامی تجربات کا حامل قرار دیا اور کہا کہ ان کی حکومت سرکاری ملازمین اور محنت کشوں کے حقوق اور یکجہتی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp