کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ گرانٹس کے لیے آن لائن بینک تفصیلات کے اندراج کا نیا طریقہ کار جاری

لاہور ( لیبر نیوزویب ڈیسک) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے فلاحی گرانٹس کی شفاف اور آن لائن منتقلی کے لیے ورکرز کے لیے پورٹل پر بینک تفصیلات درج کرنے کی ہدایت اور نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔
نظام کے تحت محنت کشوں کو پورٹل کے بینک ڈیٹیلز سیکشن میں اپنے بینک کا نام، برانچ، اکاؤنٹ ٹائٹل اور اکاؤنٹ نمبر درج کرنا ہو گا۔ اس کے علاوہ 24 ہندسوں پر مشتمل آئی بی اے این کا اندراج اور اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے بینک اکاؤنٹ اوپننگ لیٹر یا منسوخ شدہ چیک کی کاپی اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈیتھ گرانٹ امدادِ باہمی برائے اموات کی صورت میں ورکر کی بیوہ یا قانونی وارث کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ پہلے ورکر کے پروفائل میں موجود فیملی ممبرز سیکشن میں خود کو درج کریں اور بعد ازاں اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات شامل کریں۔
