کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
مزدور رہنما ظہور احمد اعوان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، مزدور خدمات کو خراجِ تحسین

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور اور عظیم مزدور رہنما ظہور احمد اعوان کی یاد میں مزدور محاز عمل کی ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ٹریڈ یونین رہنماؤں، محنت کشوں، طلبہ، سماجی کارکنوں اور لیبر فیڈریشنز کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے ان کی تاحیات جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے دوران مقررین نے کہا کہ یہ اجتماع محض ایک رہنما کو یاد کرنے کا موقع نہیں بلکہ مزدور طبقے کی باوقار زندگی، روزگار کے تحفظ اور بہتر مستقبل کے لیے باہمی مکالمے اور اتحاد کو مضبوط بنانے کا عزم ہے۔ شرکاء نے ظہور احمد اعوان کے اصولی موقف اور مزدوروں کے حقوق کی بے باک آواز کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
محنت کشوں نے اتحاد اور یکجہتی کے نعرے لگاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ محنت کشوں کے حقوق، مساوات اور طبقاتی جدوجہد کے لیے ظہور احمد اعوان کے مشعلِ راہ پیغام کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا۔
