آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے صدر لالہ سلطان خان کا سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کا دورہ
آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے صدر لالہ سلطان خان کا سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کا دورہ
کوئٹہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر لالہ سلطان خان کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی آمد پر یونیورسٹی ایمپلائز یونین کی نو منتخب کابینہ نے ان کا پرُتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر یونین کے عہدیداروں اور ملازمین نے مزدور رہنما لالہ سلطان خان کی یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
ملاقات کے دوران ملازمین کے حقوق، درپیش درپیش درپیش درپیش مسائل اور یونیورسٹی ٹریڈ یونین کی تنظیمی مضبوطی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ لالہ سلطان خان نے ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
