September 22, 2026

مزدوروں کا اجرتوں میں اضافے کے لیے تختِ لاہور کی جانب مارچ کا اعلان

 مزدوروں کا اجرتوں میں اضافے کے لیے تختِ لاہور کی جانب مارچ کا اعلان

فیصل آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) فیصل آباد کے ٹیکسٹائل، پاور لوم اور گارمنٹس ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف حقوقِ خلق پارٹی اور پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے زیرِ اہتمام اجرتوں میں اضافے کی تحریک میں شدت آ گئی ہے

تحریک کے رہنماؤں نے جدوجہد کو ضلع جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، قصور اور شیخوپورہ تک پھیلانے اور اس کے بعد مطالبات کی منظوری کے لیے تختِ لاہور کی جانب ایک بڑے مارچ کا اعلان کیا ہے۔

لیبر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور روزافزوں مہنگائی نے محنت کشوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، جس سے مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر مہنگائی کے تناسب سے صنعتی مزدوروں کی اجرتوں میں اضافہ کر کے انہیں باوقار معیشت فراہم کرے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک کو مزید منظم اور وسیع کیا جائے گا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp