نائيجيريا کے مزدور رہنماؤں نے ملکی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کردیا
بیرنن کبی ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) نائيجیریا لیبر کانگریس کے صدر جوزف اجائرو نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم سابق لیبر رہنماؤں کو ملکی سیاسی عہدوں پر لانے کی کوششیں جاری رکھے گی کیونکہ یہ مناصب مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی پر اثر انداز ہونے کا بہترین ذریعہ ہیں
ریاست کبی کے دارالحکومت بیرنن کبی کے دورے کے موقع پر گورنر ناصر ادریس سے ملاقات میں جوزف اجائرو نے مزدور رہنماؤں کو سیاسی قیادت کے لیے آگے آنے کی ترغیب دی
گورنر ناصر ادریس، جو خود ماضی میں لیبر تحریک کے نائب صدر رہ چکے ہیں، نے مزدور رہنماؤں کو انتظامی تجربات کا حامل قرار دیا اور کہا کہ ان کی حکومت سرکاری ملازمین اور محنت کشوں کے حقوق اور یکجہتی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔