ای او بی آئی کے سابق ترجمان اسرار ایوبی اسپتال میں زیرِ علاج، مزدور تنظیموں کی صحتیابی کی دعائیں
پنجاب میں کم از کم اجرت کی عدم فراہمی آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کا احتجاج
گجرات ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے لیے کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے اور لیبر قوانین پر ناقص عملدرآمد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا ہے۔
فیڈریشن کی مرکزی قیادت کی جانب سے بھیجے گئے خط کے مطابق پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے اجرتوں کا نیا نوٹیفکیشن ابھی تک معطل رکھا ہوا ہے، جبکہ گزشتہ برس بھی ستمبر میں جا کر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس سے مزدوروں اور مالکان دونوں میں شدید معاشی بے یقینی پھیلی ہے
خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ نیم ہنر مند، ہنر مند، انتہائی ہنر مند اور تقریباً 800 پیشہ ورانہ زمروں سمیت بھٹہ خشت کے ورکرز کو اب بھی 2024-25 کی پرانی شرحوں پر اجرتیں دی جا رہی ہیں، جو کہ موجودہ مہنگائی اور معاشی حقائق کے منافی ہے۔
فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم اجرت کو محض انتظامی فیصلوں کی بجائے حقیقی مہنگائی، بجلی گیس کے بلوں اور معاشی حالات سے جوڑا جائے اورسوشل سیکورٹی و لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تا کہ محنت کشوں کو باوقار اجرت مل سکے۔
