اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پنجاب میں رجسٹرڈ محنت کشوں میں راشن کارڈز کی تقسیم، وزیر محنت کا معائنہ
لاہور ( مدثر خان، نمائندہ لیبر نیوز ) پاکستان کے صوبہ پنجاب وزیر لیبر و انسانی وسائل محمد منشاء اللہ بٹ نے کمشنر پنجاب سوشل سیکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن سوشل سیکیورٹی اور ساؤتھ لاہور کے دفاتر کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد پنجاب سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے تحت رجسٹرڈ محنت کشوں میں راشن کارڈز کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لینا تھا
صوبائی وزیر نے موقع پر موجود افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کارڈز کی تقسیم کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے اسے مزید تیز کیا جائے تاکہ مستحق مزدور خاندان عید اور دیگر ضروریات کے لیے اس سہولت سے فوری مستفید ہو سکیں۔
دورے کے دوران منشاء اللہ بٹ نے محنت کشوں سے براہِ راست گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومتِ پنجاب مزدوروں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور سوشل سیکیورٹی کے دائرہ کار کو مزید شفاف اور فعال بنایا جا رہا ہے۔ مزدور رہنماؤں نے راشن کارڈ کے اجرا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ رجسٹریشن کے عمل کو بھی سہل بنایا جائے
