July 28, 2026

عید الفطر پر معاشی عدم استحکام نے مزدوروں کی زندگی اجیرن کر دی، عمران علی

 عید الفطر پر معاشی عدم استحکام نے مزدوروں کی زندگی اجیرن کر دی، عمران علی

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری عمران علی نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے

انہوں نے کہا کہ اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور فلسطین و لبنان میں جاری انسانی المیے کا سب سے بڑا بوجھ عالمی سطح پر محنت کش طبقہ ہی اٹھا رہا ہے

عمران علی نے واضح کیا کہ پاکستان میں تیل و گیس کی قیمتوں میں اضافے اور معاشی عدم استحکام نے مزدوروں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ انہوں نے صنعتی غیر یقینی اور مزدور دشمن پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ فیڈریشن بہتر اجرت اور سوشل سیکیورٹی کے لیے اپنی جدوجہد تیز کرے گی  انہوں نے دعا کی کہ یہ عید مظلوم فلسطینیوں اور پاکستانی محنت کشوں کے لیے امن اور انصاف کا پیغام ثابت ہو

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp