نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
اتوار کی چھٹی نظر انداز کرنے پر مزدور دشمن پالیسی ہے، احمد زیب
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نے حکومتِ سندھ کی جانب سے حالیہ چھٹیوں کے اعلان میں اتوار کے دن کو مبینہ طور پر نظر انداز کرنے پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
فیڈریشن کے صدر احمد زیب نے اس فیصلے کو مزدور دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے اسے محنت کشوں کا استحصال قرار دیا ہے
احمد زیب کا کہنا ہے کہ کراچی کے صنعتی علاقوں کا مزدور پہلے ہی مہنگائی اور طویل اوقاتِ کار کی چکی میں پس رہا ہے، ایسے میں اس کی واحد ہفتہ وار چھٹی چھیننا ناانصافی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اتوار کو فوری طور پر سرکاری چھٹیوں میں شامل کر کے فیکٹریوں میں اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ فیڈریشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبہ تسلیم نہ ہوا تو مزدور سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کریں گے
