July 28, 2026

ملی لیبر فیڈریشن کا عید پر محنت کشوں کو خراجِ تحسین

 ملی لیبر فیڈریشن کا عید پر محنت کشوں کو خراجِ تحسین

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن کراچی کی جانب سے تمام اہل وطن اور بالخصوص محنت کش طبقے کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ فیڈریشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مزدوروں کی انتھک محنت ہی ملک کی اصل ترقی کی بنیاد ہے

ملی لیبر فیڈریشن نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عید کی خوشیوں میں ان محروم طبقات کو بھی یاد رکھا جائے جو معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ فیڈریشن کے مطابق، حقیقی خوشی تبھی ممکن ہے جب معاشرے کے ہر فرد، خاص طور پر پسے ہوئے طبقے کو انصاف اور برابری کے حقوق میسر ہوں

اعلامیے میں دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کے نیک اعمال قبول فرمائے اور یہ عید محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ڈھیروں خوشیاں، سکون اور معاشی استحکام لے کر آئے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp