اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
گوجرانوالہ کے ورکرز ویلفیئر اسکولوں میں اساتذہ کی کمی سے تعلیمی نظام کو شدید نقصان
گوجرانوالہ ( خالد جاوید ، نمائندہ گوجرانوالہ ) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ورکرز ویلفیئر سکولوں میں اساتذہ کی تعداد میں غیر معمولی کمی کے باعث محنت کشوں کے بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔
محنت کش والدین کے مطابق صنعتی شہر کے ان مخصوص تعلیمی اداروں میں عملے کی کمی کے باعث تدریسی عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور کئی اہم مضامین کے لیے اساتذہ سرے سے موجود ہی نہیں ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ورکرز ویلفیئر سکولوں میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کو فوری طور پر پُر کیا جائے تاکہ مزدوروں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
مزدور رہنماوں کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے ورکرز ویلفیئر سکولوں میں اساتذہ کی کمی نہ صرف تعلیمی معیار کو گرا رہی ہے بلکہ اس سے سکولوں میں نظم و ضبط کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ورکرز ویلفئیر فنڈ سمیت محکمہ محنت پنجاب سے اپیل کی گئی ہے کہ گوجرانوالہ کے ان سکولوں میں اساتذہ کی تعداد پوری کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں تاکہ محنت کش طبقے میں پائی جانے والی تشویش دور ہو سکے
