July 27, 2026

ملک بھر میں عید الفطر منائی جارہی ہے محنت کش طبقے کی ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں

 ملک بھر میں عید الفطر منائی جارہی ہے محنت کش طبقے کی ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں

اسلام آباد / کراچی / لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و خروش اور روایتی جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی فیصل مسجد، کراچی اور لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

عید کے اجتماعات میں مزدور رہنماؤں اور محنت کش طبقے نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ لیدر انڈسٹری سے وابستہ ورکرز، صنعتی مزدوروں اور روزانہ کی بنیاد پر اجرت کمانے والے محنت کشوں نے نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد دی اور ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے دعا کی۔

مزدور تنظیموں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ عید کی حقیقی خوشی تب ہی ممکن ہے جب معاشرے کے پسے ہوئے طبقے اور محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق میسر ہوں تاکہ وہ بھی اپنے خاندانوں کے ساتھ باوقار طریقے سے خوشیاں منا سکیں

عید کے اس موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور حساس مقامات پر پولیس کے اضافی دستے تعینات ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp