اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کراچی ڈاک لیبر بورڈ : چوہدری سالک حسین کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات
اسلام آباد ( سردار سلیم الیاس، نمائندہ لیبر نیوز ) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ق کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے محنت کشوں کو درپیش سنگین مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری طارق حسن اور پاکستان ٹریڈ فیڈریشن کے چیئرمین کنور ارشد علی خان شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے وزیر داخلہ کو بندرگاہ پر کام کرنے والے مزدوروں کی مشکلات اور ان کے جائز مطالبات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ محسن نقوی نے مزدور رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اس موقع پر لیبر پالیسیوں میں بہتری اور محنت کشوں کے کام کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے مسائل کا حل ملکی تجارت اور صنعتی استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
