اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مزدور تنظیموں نے تمباکو کمپنیوں کے گھیراؤ کا اعلان کردیا
پشاور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) محنت کش لیبر فیڈریشن نے اعلان کیا کہ عید کے بعد ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اجارہ داری اور معاہدوں کی منسوخی کے خلاف فیکٹریوں کا گھیراؤ کیا جائے گا
منعقدہ افطار تقریب میں انجمن کاشتکاران اور کسان بورڈ سمیت ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی جہاں مزدور کاشتکار اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا۔ صدر ابرار اللہ نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمباکو کے کاشتکاروں اور محنت کشوں کو درپیش سنگین مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں تمباکو کی کم نرخوں پر خریداری اور سال 2025 کے بقایا جات کی عدم ادائیگی سمیت شجر کاری مہم جیسے امور زیر بحث رہے مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر کمپنیاں مطالبات کے حل میں سنجیدہ ہوں تو بات چیت کے دروازے کھلے ہیں ورنہ حق کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
