اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے آن لائن نظام میں خرابی، محنت کش مالی بحران کا شکار
لاہور ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں آن لائن ادائیگیوں کے نظام میں خرابیسینکڑوں محنت کشوں کو عید کے موقع پر شدید مالی بحران سے دوچار اور میرج گرانٹ کے کیسز میں تاخیر نے سینکڑوں محنت کشوں کو عید کے موقع پر شدید مالی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔
متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کے صدر چوہدری محمد اشرف نے الزام عائد کیا ہے کہ بورڈ اور بینکوں کی مبینہ ملی بھگت سے مزدور اپنی جائز رقوم سے محروم ہیں، جبکہ افسران شکایات سننے کو تیار نہیں ہیں
مزدور رہنما کا کہنا ہے کہ بورڈ کے فنڈز مزدوروں کی فلاح کے بجائے افسران کی گاڑیوں اور دفاتر کی تزئین و آرائش پر ضائع کیے جا رہے ہیں
انہوں نے کالج مافیا کے اثر و رسوخ اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فلیٹس کی الاٹمنٹ کے باوجود چابیاں نہ ملنے پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے
چوہدری محمد اشرف نے خبردار کیا ہے کہ اگر الاٹ شدہ فلیٹس فوری طور پر مزدوروں کے حوالے نہ کیے گئے تو قبضہ مافیا سرگرم ہو سکتا ہے انہوں نے ان مسائل کے حل کے لیے تمام مزدور تنظیموں کا مشترکہ اجلاس عید کےبعد طلب کرنے کا اعلان کیا ہے
