اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
لیبر یونینز کے قائدین کا افطار ڈنر اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) واسا ایمپلائز ویلفیئر یونین کے جوائنٹ صدر افضل شیر کی جانب سے ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کی ممتاز لیبر یونینز کے قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر متحدہ لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمد حنیف رامی اور پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر محمد سرور بابا سمیت دیگر اہم رہنما موجود تھے۔
افطار کے بعد ہونے والی نشست میں پی ایچ اے ورکرز یونین کے صدر محمد مشتاق بھٹی اور کوکا کولا بیوریجز ایمپلائز فیڈریشن کے صدر نصر اللہ چوہان نے بھی شرکت کی۔ گمزدور رہنماؤں نے صنعتی امن اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شرکا نے مہنگائی کے دور میں ورکرز کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں مشترکہ جدوجہد کے ذریعے مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔
