اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
محنت کشوں کی میٹھی عید، آئی ایل او کا منفرد خراج تحسین
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ محنت آئی ایل او پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹونسٹول نے عید الفطر کے موقع پر محنت کی عظمت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مقامی سویٹ شاپ کے باورچی خانے کا دورہ کیا ، اس موقع پر وہ مزدروں کے ساتھ مزدور بن گئے

گیئر ٹونسٹول نے حلوائیوں اور مٹھائی تیار کرنے والے مزدوروں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی مہارت کا عملی مشاہدہ کیا۔ گیئر ٹونسٹول کا کہنا تھا کہ میٹھی عید کی حقیقی خوشیوں کے پیچھے ان گمنام محنت کشوں کا ہاتھ ہے جو تپتے ہوئے تندوروں اور کڑھائیوں کے سامنے دن رات انتھک مشقت کرتے ہیں

آئی ایل او پاکستان کی اس منفرد سرگرمی کا مقصد ان محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جو عوام کے لیے عید کی سوغاتیں تیار کرتے ہیں۔ آئی ایل او پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹونسٹول نے اپنے پیغام میں سماجی انصاف اور مزدوروں کے حقوق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد پیش کی

عالمی ادارے کے اس اقدام سے محنت کش طبقے کی حوصلہ افزائی ہوگی اور معاشرے میں ان کے کام کی قدر و قیمت کا احساس پیدا ہوگا
