July 29, 2026

سرکاری احکامات کے باوجود ای او بی آئی پنشنرز اور ملازمین عید کی خوشیوں سے محروم

 سرکاری احکامات کے باوجود ای او بی آئی پنشنرز اور ملازمین عید کی خوشیوں سے محروم

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) حکومت پاکستان کی واضح ہدایات کے باوجود ای او بی آئی کے لاکھوں پنشنرز اور ملازمین عید الفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی سے محروم رہ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ای او بی آئی ڈاکٹر جاوید احمد شیخ کے احکامات کے باوجود ادارے کے بعض افسران کی مبینہ غفلت اور غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث ادائیگیوں کا عمل مکمل نہیں ہو سکا جس سے ریٹائرڈ محنت کشوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

متاثرہ پنشنرز اور ملازمین کا کہنا ہے کہ عید کے بابرکت موقع پر رقم کی عدم فراہمی کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کے لیے خریداری اور بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر رہے ہیں انتظامیہ کی سستی نے غریب طبقے کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

متاثرین نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسی غفلت کا اعادہ نہ ہو

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp