July 30, 2026

Tags :تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں جنگ:  عالمی مزدور یونینز کا محنت کشوں کے تحفظ پر زور

جنیوا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) عالمی مزدور یونینز نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیلتھ اینڈ سیفٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق مختلف بین الاقوامی لیبر فیڈریشنز نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کی وجہ سے […]مزید پڑھیں

بھارت میں توانائی کی منتقلی کا عمل اور محنت کشوں کا مستقبل

رپورٹ ( عظمی سلطان، ہیڈ لیبر نیوز فارن ڈیسک ) بھارت میں کوئلے اور روایتی ایندھن سے ماحول دوست یا سبز توانائی کی طرف منتقلی کے عمل نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ عالمی صنعتی یونین کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اس بڑے معاشی بدلاؤ میں ان لاکھوں محنت کشوں کو مکمل طور پر […]مزید پڑھیں

مزدور کی کم سے کم اجرت اور زمینی حقائق کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج

تحریر ( صمیم طارق ، ملی لیبر فیڈریشن کراچی ) سندھ میں مالی سال 2025-26 کے لیے کم سے کم اجرت کے تعین کا حالیہ عمل پاکستان میں مزدور پالیسی سازی اور اس کے عملی نفاذ کے درمیان موجود گہرے تضادات کو ایک بار پھر منظرِ عام پر لے آیا ہے۔ حکومتِ سندھ نے ابتدائی […]مزید پڑھیں

سرکاری احکامات کے باوجود ای او بی آئی پنشنرز اور ملازمین عید کی خوشیوں سے محروم

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) حکومت پاکستان کی واضح ہدایات کے باوجود ای او بی آئی کے لاکھوں پنشنرز اور ملازمین عید الفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی سے محروم رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ای او بی آئی ڈاکٹر جاوید احمد شیخ کے احکامات کے باوجود […]مزید پڑھیں

تیل کی بڑھتی قیمتیں: پاکستان میں پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کے رجحان میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں صارفین کی بڑی تعداد روایتی ایندھن والی گاڑیوں کے بجائے پلگ ان ہائبرڈ’ گاڑیوں کی طرف راغب ہو رہی ہے توانائی کے بحران اور مہنگے پیٹرول نے متوسط اور اعلیٰ طبقے […]مزید پڑھیں

بھارت میں گھریلو ملازمین بنیادی حقوق اور قانونی تحفظ سے محروم

چنئی  ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) بھارت میں گھریلو ملازمین کی ایک بڑی تعداد اب بھی بنیادی مزدوری کے حقوق اور قانونی تحفظ سے محروم ہے، جس کی وجہ سے وہ استحصال اور غیر محفوظ حالاتِ کار کا شکار ہیںکروڑوں گھریلو ورکرز، جن میں اکثریت خواتین کی ہے، کم از کم اجرت، سماجی تحفظ […]مزید پڑھیں

میکسیکو: ٹورنیل ٹائر فیکٹری کے مزدوروں کو ہڑتال سے قبل حملوں کا خدشہ

میکسیکو سٹی ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) میکسیکو کی مشہور ٹورنیل ٹائر فیکٹری کے محنت کشوں نے ہڑتال کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم سے قبل ممکنہ پرتشدد حملوں اور انتقامی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میکسیکو سولیڈیرٹی کی رپورٹ کے مطابق، مزدور یونین کے ارکان کو خدشہ ہے کہ انتظامیہ […]مزید پڑھیں

گوجرانوالہ کے ورکرز ویلفیئر اسکولوں میں اساتذہ کی کمی سے تعلیمی نظام کو شدید نقصان

گوجرانوالہ ( خالد جاوید ، نمائندہ گوجرانوالہ ) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں  ورکرز ویلفیئر سکولوں میں اساتذہ کی تعداد میں غیر معمولی کمی کے باعث محنت کشوں کے بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ محنت کش والدین کے مطابق صنعتی شہر کے ان مخصوص تعلیمی اداروں میں عملے […]مزید پڑھیں

عالمی تجارت کو شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے اہم فیصلہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے عالمی تجارت کو شفاف، محفوظ اور موثر بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے اس اقدام کا مقصد تجارتی عمل میں انسانی مداخلت کو کم کرنا اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے […]مزید پڑھیں

خلیجی بحران کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی اور انڈیکس میں بڑی گراوٹ

کراچی ( لیبر نیوز صنعت، تجارت ڈیسک ) خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور توانائی کی تنصیبات پر حملوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی زد میں آگئی ہے۔ جمعرات کو کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے […]مزید پڑھیں

ٹیکسٹائل برآمدات کو خطرہ اپٹما کا ٹاسک فورس کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی صنعت ٹیکسٹائل کے نمائندہ ادارے اپٹما نے بندرگاہوں اور کسٹمز پر درپیش سنگین رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تیس دنوں کے اندر ایک ہنگامی ٹاسک فورس قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر کو لکھے گئے خط […]مزید پڑھیں

اتوار کی چھٹی نظر انداز کرنے پر مزدور دشمن پالیسی ہے، احمد زیب

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نے حکومتِ سندھ کی جانب سے حالیہ چھٹیوں کے اعلان میں اتوار کے دن کو مبینہ طور پر نظر انداز کرنے پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔  فیڈریشن کے صدر احمد زیب نے اس فیصلے کو مزدور دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے اسے […]مزید پڑھیں

کینیڈا میں مزدور یونینز کا اسرائیلی بحری جہازوں کے بائیکاٹ اور احتجاج کا فیصلہ

اوٹاوا ( لیبرنیوز فارن ڈیسک ) کینیڈا کی مختلف مزدور تنظیموں اور لیبر یونینز نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی بحری جہازوں کے کارگو کی ہینڈلنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے مزدور رہنماؤں نے ہاٹ کارگو کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ان بحری جہازوں سے سامان نہیں […]مزید پڑھیں

مہنگائی کا طوفان اور محنت کش کی سسکتی زندگی

تحریر (  اسلم ملک، ڈویژنل آرگنائزر پریم یونین سی بی اے کراچی ڈویژن) آج کا دور مزدور طبقے کے لیے کسی کڑے امتحان سے کم نہیں ہے۔ مہنگائی کی چکی میں پستا ہوا محنت کش اس وقت ایک ایسے بوجھ تلے دب چکا ہے جہاں اس کی صرف کمر ہی نہیں بلکہ مستقبل سے جڑی […]مزید پڑھیں

برطانیہ میں مزدوروں کی نئی سیاسی جماعت کی جدوجہد تیز

لندن ( شمائلہ عمر، نمائندہ برطانیہ ) برطانیہ میں سوشلسٹ حلقوں اور ٹریڈ یونین کارکنان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کی مہم تیز ہوتی جا رہی ہے۔ سوشلسٹ پارٹی کے مطابق کارکنان یونینز کے اندر منظم ہو کر مزدوروں کی نمائندگی کے لیے نئی سیاسی قوت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں […]مزید پڑھیں

WhatsApp