July 23, 2026

ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس :  پاکستان کو سہولت کار مقرر کر دیا گیا

 ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس :  پاکستان کو سہولت کار مقرر کر دیا گیا

جنیوا( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی 14ویں وزارتی کانفرنس کے موقع پر پاکستان کو ایک اہم سفارتی ذمہ داری سونپی گئی ہے

عالمی تجارتی ادارے نے زراعت سے متعلق خصوصی سیشن کے لیے پاکستان کو سہولت کار کے طور پر منتخب کیا ہے یہ فیصلہ پاکستان کی زرعی اہمیت اور عالمی تجارتی مذاکرات میں اس کے فعال کردار کی عکاسی کرتا ہے

ذرائع کے مطابق پاکستان اس سیشن کے دوران رکن ممالک کے درمیان زراعت کے شعبے میں جاری تنازعات اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کرے گا

کانفرنس میں غذائی تحفظ زرعی سبسڈیز اور مارکیٹ تک رسائی جیسے کلیدی موضوعات پر بحث متوقع ہے ماہرین کا خیال ہے کہ اس اہم عہدے سے پاکستان کو عالمی سطح پر اپنی زرعی پالیسیوں کو منوانے اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے تحفظ میں مدد ملے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp