سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
سلووینیا میں جعلی یونین معاملے پر آئی ایل او میں شکایت درج
لیوبلیانا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن نے سلووینیا کی حکومت کے خلاف بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن میں باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے۔ یہ قدم ایک ایسی یونین کے قیام کے بعد اٹھایا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ مالکان کی ایما پر بنائی گئی ایک جعلی تنظیم ہے
آئی ٹی ایف کا مؤقف ہے کہ بندرگاہ کے آپریٹرز اور آجروں نے مزدوروں کی حقیقی نمائندہ تنظیموں کو کمزور کرنے کے لیے مداخلت کی، جو کہ عالمی لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ فیڈریشن کے مطابق ایسی یلو یونینز کا مقصد مزدوروں کے اجتماعی حقوق کو سبوتاژ کرنا اور انتظامیہ کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے
یونین رہنماؤں نے اسے جمہوری حقوق پر حملہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سلووینیا کی حکومت اس مداخلت کو روکنے کے لیے فوری قانونی اقدامات کرے لیبر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اسکینڈل سے یورپ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں یونین سازی کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں
