July 31, 2026

ٹریڈ یونین عہدیداران کا اجلاس، مزدور حقوق کے لیے نئی حکمت عملی پر اتفاق

 ٹریڈ یونین عہدیداران کا اجلاس، مزدور حقوق کے لیے نئی حکمت عملی پر اتفاق

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز  یونین نے عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد فیڈریشن آفس میں مزدور عید ملن منعقد کی اس موقع پر ٹریڈ یونین کے قائدین اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

مزدور عید ملن کی تقریب میں جنرل سیکرٹری عمران علی، غلام مرتضیٰ تنولی، احسان خان اور دیگر عہدیداران نے عید کی خوشیاں بانٹنے کے ساتھ ساتھ مزدوروں کو درپیش موجودہ چیلنجز اور مستقبل کی جدوجہد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

اجلاس میں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مزدور طبقے کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔ مقررین نے زور دیا کہ موجودہ معاشی حالات میں ٹریڈ یونینز کا متحرک ہونا ناگزیر ہے تاکہ مزدوروں کی آواز ہر فورم پر مؤثر انداز میں پہنچائی جا سکے

 اجلاس میں باہمی اتحاد اور تنظیمی نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ تمام ساتھیوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp