اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لیے 8 ارب روپے سے زائد بجٹ طلب
اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈڈیسک ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں اگلے مالی سال کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مد میں 8 ارب 14 کروڑ روپے کا بجٹ مانگ لیا گیا ہے
چیئرپرسن انوشہ رحمان نے اتھارٹی کے ملازمین اور آپریٹنگ اخراجات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اخراجات کم کرنے کی تجویز دی ہے
اجلاس میں کوئٹہ میں ایکسپو سینٹر کی تعمیر کے مقام پر وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلاف بھی سامنے آیا ہے
وفاقی حکام سیکیورٹی خدشات کے باعث سینٹر ایئرپورٹ کے قریب بنانا چاہتے ہیں جبکہ بلوچستان حکومت پرانی جگہ پر بضد ہے
سینیٹر بلال احمد نے خبردار کیا کہ موجودہ مجوزہ مقام پر مقامی سرمایہ کار بھی نہیں جا سکتے تاہم کمیٹی نے منصوبے کے لیے ترقیاتی فنڈز کی منظوری دے دی ہے
