سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
پنجاب لیبر کوڈ: آجر کی تعریف پر تنازع، ملی لیبر فیڈریشن کی ملک گیر احتجاج کی دھمکی
لاہور/کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن پاکستان نے پنجاب کے نئے مجوزہ لیبر کوڈ کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے اس میں آجر کی مبہم تعریف پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے
فیڈریشن کے مرکزی صدر رانا جبران نے اپنے ایک اہم بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ لیبر کوڈ میں آجر کی تعریف کو فوری طور پر واضح اور درست کیا جائے تاکہ محنت کشوں کے قانونی حقوق کا تحفظ یقینی ہو اور مستقبل کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب صدر ملی لیبر فیڈریشن کراچی فیصل علی بلوچ نے خبردار کیا ہے کہ آئی ایل او کو خوش کرنے کے لیے توازن سے عاری قوانین محنت کشوں کا استحصال کریں گے جو کسی صورت قبول نہیں
انہوں نے واضح کیا کہ اگر سندھ میں بھی ایسے متنازع قوانین لانے کی کوشش کی گئی تو مزدور تحریک بھرپور مزاحمت کرے گی ملی لیبر فیڈریشن کے مطابق یہ قانون آجر اور اجیر کے تعلقات کو بہتر بنانے کے بجائے مزید بگاڑنے کا سبب بنے گا
