July 31, 2026

واپڈا ہائیڈرو یونین کے وفد کی پتافی ہاؤس آمد، بونس کی عدم ادائیگی پر تشویش

 واپڈا ہائیڈرو یونین کے وفد کی پتافی ہاؤس آمد، بونس کی عدم ادائیگی پر تشویش

حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان کی قیادت میں یونین نمائندگان کے وفود نے عید کے موقع پر ممتاز مزدور رہنما عبداللطیف نظامانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی کئی دہائیوں سے جاری اس روایت کے دوران سندھ بھر سے آئے ملازمین نے اپنے قائد سے اظہارِ یکجہتی کیا

ملاقات کے دوران عبداللطیف نظامانی نے حکومت کی جانب سے آخری لمحات میں ملازمین کا بونس مؤخر کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسے دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی نہیں کی لیکن محنت کشوں سے ان کا حق چھین لیا

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ حیسکو انتظامیہ غیر ضروری اخراجات ختم کر کے ملازمین کا منظور شدہ بونس فوری ادا کرے، کیونکہ یہ کوئی خیرات نہیں بلکہ کارکنوں کا قانونی حق ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp