April 17, 2026

جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستان کے پہلے افقی کنویں سے تیل کی پیداوار شروع

 جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستان کے پہلے افقی کنویں سے تیل کی پیداوار شروع

حیدرآباد (  لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل  کی پالیسی معاونت کے تحت او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں پاساکھی 13 کنویں سے تیل کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے

 یہ پاکستان کا پہلا افقی آئل ویل ہے جو یومیہ 460 بیرل تیل پیدا کر رہا ہے اس کنویں کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 2966 میٹر گہرائی تک کھودنے کے بعد 546 میٹر افقی سمت میں لے جایا گیا ہے

جدید جیو اسٹیئرنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے اس کنویں کی پیداوار دیگر روایتی کنوؤں کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے

 ماہرینِ توانائی کے مطابق مقامی سطح پر تیل و گیس کی دریافتوں میں حالیہ تیزی سے پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں کمی آئے گی اور ملک توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب بڑھے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp