سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
ایمیزون کے ہزاروں محنت کشوں کی ہڑتال، سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ
برلن( مہوش ظفر، نمائندہ لیبر نیوز جرمنی ) عالمی سطح پر خریداری کے سب سے بڑے دن بلیک فرائیڈے کے موقع پر جرمنی اور اسپین میں ایمیزون کے ہزاروں محنت کشوں نے تنخواہوں میں اضافے اور کام کے بہتر حالات کے لیے ہڑتال کر دی ہے۔
ایمزون لیبر یونین کے مطابق یہ احتجاج ایمیزون کی زیادہ کام اور کم اجرت کی پالیسی کے خلاف ایک منظم مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد کمپنی کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے،
جرمنی میں سات مختلف مراکز کے ورکرز احتجاج میں شامل ہیں جبکہ اسپین کے سب سے بڑے لاجسٹک ہب پر بھی کام روک دیا گیا ہے۔ ہڑتال کے باعث لاکھوں آرڈرز کی ترسیل میں تاخیر کا خدشہ ہے، جو کرسمس کی خریداری کے سیزن کے آغاز پر کمپنی کے لیے بڑا چیلنج بن گیا ہے
ایمیزون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کی سہولت کے لیے متبادل انتظامات کر رہی ہے تاہم یونینز نے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے
