April 17, 2026

مشرق وسطیٰ کا تنازع ریکوڈک منصوبے کی راہ میں حائل

 مشرق وسطیٰ کا تنازع ریکوڈک منصوبے کی راہ میں حائل

رپورٹ ( جے ایچ خان، ہیڈ کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک)

ریکوڈک کا شمار دنیا کے بڑے تانبے اور سونے کے ذخائر میں ہوتا ہے جس پر پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اس منصوبے کی ملکیت میں پچاس فیصد حصہ بیرک گولڈ کا ہے

جبکہ پچیس فیصد حصہ وفاقی حکومت کے تین اداروں اور بقیہ پچیس فیصد حکومت بلوچستان کے پاس ہے ماہرین کا خیال ہے کہ اس بڑے منصوبے میں تاخیر سے نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاری پر اثر پڑے گا بلکہ صوبے میں روزگار کے مواقع بھی متاثر ہو سکتے ہیں

 کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ نے بلوچستان میں سونے اور تانبے کے عالمی شہرت یافتہ منصوبے
ریکوڈک پر کام کی رفتار سست کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس فیصلے کی بنیادی وجوہات میں مشرق وسطیٰ کی ابتر صورتحال اور پاکستان کے اندرونی سیکیورٹی چیلنجز کو قرار دیا گیا ہے

منصوبے میں تاخیر اور اخراجات میں کٹوتی کی وجہ سے بیرک گولڈ نے اپنے پاکستانی شراکت داروں اور مقامی آپریٹرز کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے کہ خطے میں بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال اور سیکیورٹی مسائل کے باعث ترسیلی حکمت عملی سپلائی چین کا ازسرنو جائزہ لینا ضروری ہو گیا ہے

کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ جولائی سے شروع ہونے والے اگلے بارہ ماہ کے دوران ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار کو سست رکھا جائے گا جس کے نتیجے میں منصوبے کے لیے مختص ابتدائی اخراجات میں بھی بڑی کمی متوقع ہے

گزشتہ ماہ بیرک گولڈ کے سی ای او مارک ہل نے مالیاتی نتائج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ کمپنی کا بورڈ ریکوڈک منصوبے کے تمام تکنیکی اور حفاظتی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے

انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی انتظامات اور کیپیٹل بجٹ کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی ٹائم ٹیبل جاری کیا جائے گا اگرچہ خبر رساں ادارے رائٹرز نے اس معاملے پر کمپنی سے رابطہ کیا لیکن تاحال بیرک مائننگ کی جانب سے کوئی باقاعدہ تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے

عالمی اور قومی معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں حالیہ سیکیورٹی واقعات اور مشرق وسطیٰ کی جنگ کی وجہ سے عالمی کمپنیاں اپنی سرمایہ کاری کے تحفظ کے حوالے سے محتاط ہو گئی ہیں

ریکوڈک جیسے بڑے منصوبے کا تعطل پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ حکومت اس وقت بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp