April 18, 2026

پاکستان مقامی سطح پر فون کی تیاری میں ریکارڈ اضافہ درآمدات میں کمی

 پاکستان مقامی سطح پر فون کی تیاری میں ریکارڈ اضافہ درآمدات میں کمی

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹرید ڈیسک ) پاکستان میں فونز کی مقامی تیاری اور جوڑائی میں نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال دو ہزار چھبیس کے پہلے دو ماہ میں مقامی پلانٹس نے پینتالیس لاکھ ستر ہزار فون تیار کیے جبکہ اس کے مقابلے میں درآمد کیے گئے فونز کی تعداد محض آٹھ لاکھ ستر ہزار رہی

پی ٹی اے کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ آلات میں بیس لاکھ سے زائد جدید فونز شامل ہیں اس وقت ملک میں فعال فونز میں سے اکہتر فیصد جدید فونز جبکہ انتیس فیصد پرانی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہیں

مالیاتی محاذ پر رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ایک ارب ڈالر سے زائد کے فون درآمد کیے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں انتیس فیصد زائد ہیں تاہم فروری میں درآمدات میں تیرہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو مقامی صنعت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا ثبوت ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp