November 1, 2026

بھارت میں برکس ٹریڈ یونین فورم کا مزدوروں کو قانونی تحفظ دینے کا مطالبہ

حیدرآباد دکن ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں برکس ٹریڈ یونین فورم کے 13ویں اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں دنیا بھر کے تمام محنت کشوں کو بنیادی حقوق دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اجلاس میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ […]مزید پڑھیں

سوشل سیکیورٹی اسپتال لانڈھی میں ایڈز اسکریننگ کا آغاز، مزدور رہنماؤں کی ایم ایس ڈاکٹر ظفر قائم خانی سے ملاقات

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک)  لانڈھی سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں ایچ آئی وی کی روک تھام اور اسکریننگ کے اقدامات پر مزدور محاذِ عمل اور آل سندھ ورکر فیڈریشن کے ایک مشترکہ وفد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر قائم خانی سے تفصیلی ملاقات کی۔ وفد میں شاہد خان یوسفزئی، واحد خان، سلمان خان، اور عمر […]مزید پڑھیں

پنجاب لیبر کوڈ کے خلاف پاکستان بھر کے محنت کشوں کا اعلانِ جنگ

رپورٹ ، زمان سیف پاکستان کے اقتصادی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دباؤ میں پسے ہوئے محنت کش طبقے نے بالآخر حکومت اور کارپوریٹ سیکٹر کے خلاف مشترکہ مزاحمت کا بگل بجا دیا ہے ملتان پریس کلب میں منعقدہ ایک روزہ قومی مشاورت کے دوران ملک بھر اور خصوصاً جنوبی پنجاب سے آئے ہوئے […]مزید پڑھیں

نیشنل لیبر فیڈریشن کا جنوبی پنجاب میں مزدور مسائل حل کرنے پر تنظیم کو متحرک کرنے کا عزم

ڈیرہ غازی خان( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  نیشنل لیبر فیڈریشن  پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمٰن سواتی نے ڈیرہ غازی خان کے دورے کے موقع پر جنوبی پنجاب ریجن کی مجلسِ عاملہ اور ملحقہ ٹریڈ یونینز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی، جس کا مقصد علاقے کے محنت […]مزید پڑھیں

پی ایس ایم اے کا حکومت سے 1.18 ملین میٹرک ٹن سرپلس چینی برآمد کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیرِ خوراک کو خط لکھ کر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2025-26 کے کرشنگ سیزن کے بعد طے شدہ وعدے کے مطابق سرپلس چینی برآمد کرنے کی فوری اجازت دے خط کے مطابق ملک میں 7.967 ملین […]مزید پڑھیں

جنوبی کوریا میں ہیونڈائی السان شپ یارڈ میں حادثہ، تارکِ وطن مزدور ہلاک

السان ( لیبر نیوز فارن  ڈیسک) جنوبی کوریا کے مشہور ایچ ڈی ہیونڈائی ہیوی انڈسٹریز کے السان شپ یارڈ میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں غیر ملکی تارکِ وطن محنت کش کی جان چلی گئی ہے حادثہ اس وقت پیش آیا جب شپ یارڈ کی تعمیراتی سائٹ پر کام کے دوران بھاری سامان کی […]مزید پڑھیں

کے الیکٹرک ریفرنڈم میں پیپلز لیبر بیورو کی حمایت یافتہ لیبر یونین کی کامیابی، سعید غنی کی مبارکباد

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  صوبائی وزیرِ محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کے الیکٹرک کے سی بی اے  ریفرنڈم میں ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت یافتہ اسٹار یونین کو شکست دینے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ لیبر یونین کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے سعید غنی نے […]مزید پڑھیں

پی سی ایم کا کے الیکٹرک لیبر یونین کے ریفرنڈم میں انتظامی جبر کا الزام

رپورٹ ، محمد کامران پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی و تجارتی شہر کراچی میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک میں سی بی اے  ریفرنڈم کے موقع پر انتظامیہ کی مبینہ جانبداری، دباؤ، اور ہراسانی کے شدید الزامات سامنے آئے ہیں انڈسٹری آل گلوبل یونین سے منسلک پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز […]مزید پڑھیں

بلوچستان ورکرز ویلفیئر بورڈ کے وفد کا اسلام آباد اور لاہور کا دورہ، ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  بلوچستان ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد نے پیر محمد کاکڑ، سکینہ عبداللہ، ڈائریکٹر الیاس خان جعفر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نعیم خان پر مشتمل ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ لاہور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد کو اداروں کے ڈیجیٹلائزیشن، […]مزید پڑھیں

اینگرو فرٹیلائزر ڈہرکی یونین کے صدر رضوان بھٹو کی محکمہ محنت سندھ کے افسران سے ملاقات

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  اینگرو فرٹیلائزر آف سائٹ سی بی اے یونین ڈہرکی کے صدر اور پیپلز لیبر بیورو ضلع گھوٹکی کے جنرل سیکریٹری رضوان علی بھٹو نے کراچی میں محکمہ محنت سندھ کے افسران سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران رضوان علی بھٹو نے لاء آفیسر ایڈووکیٹ راجو مل اور سہیل احمد […]مزید پڑھیں

نیشنل ٹی ورکرز یونین کے انتخابات 2026-28 میں کامِیاب عہدیداران کو پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کی مبارکباد

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر محمد احمد کھوکھر، چیئرپرسن واصف حسین شاہ، جنرل سیکریٹری خائستہ رحمان اور آئی یو ایف پی سی سی کے جنرل سیکریٹری قمرالحسن نے نیشنل ٹی ورکرز یونین کے سال 2026–28 کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد […]مزید پڑھیں

امریکہ ایران تنازع اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی، پاکستان کا قطر سے ایل این جی کی خرید میں اضافے کا منصوبہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے راستے توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کے پیشِ نظر پاکستان نے اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی  کی خرید میں اضافے کا منصوبہ بنایا ہے پاکستان جولائی کی ڈیلیوری کے لیے ایک اور اگست […]مزید پڑھیں

ترکیہ میں پولیس کا تشدد، ٹریڈ یونین کے متعدد مزدور رہنما گرفتار

انقرہ ( لیبرنیوز فارن ڈیسک ) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پولیس نے کنفیڈریشن آف پبلک ایمپلائز یونینز  کے زیرِ اہتمام منعقدہ پرامن مظاہرے پر شدید لاٹھی چارج اور تشدد کرتے ہوئے متعدد سینئر ٹریڈ یونین رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے لیبر یونین کے ارکان بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں معقول اجرت، […]مزید پڑھیں

پائلر کا محنت کشوں کے لیے انسدادِ ہراسانی پر تربیتی سیشن

رپورٹ، فیصان شیخ پاکستان کے معاشی اور صنعتی مرکز کراچی میں ٹیکسٹائل اور گارمنٹ کے شعبے سے وابستہ محنت کشوں، بالخصوص خواتین ورکرز کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پائلرکے زیرِ اہتمام ایک اہم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن کا بنیادی مقصد […]مزید پڑھیں

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی تشکیلِ نو ، سندھ لیبر فیڈریشن سے چار مزدور نمائندوں کے نام طلب

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  محکمہ محنت حکومتِ سندھ کے زیرِ انتظام سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی تشکیلِ نو کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے  اس سلسلے میں بورڈ کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر کی جانب سے سندھ لیبر فیڈریشن کے صدر اور جنرل سیکریٹری کو […]مزید پڑھیں

WhatsApp