July 23, 2026

نیشنل ٹی ورکرز یونین کے انتخابات 2026-28 میں کامِیاب عہدیداران کو پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کی مبارکباد

 نیشنل ٹی ورکرز یونین کے انتخابات 2026-28 میں کامِیاب عہدیداران کو پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کی مبارکباد

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر محمد احمد کھوکھر، چیئرپرسن واصف حسین شاہ، جنرل سیکریٹری خائستہ رحمان اور آئی یو ایف پی سی سی کے جنرل سیکریٹری قمرالحسن نے نیشنل ٹی ورکرز یونین کے سال 2026–28 کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

رہنماؤں نے پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر یونین کے کارکنوں اور امیدواروں کو سراہا، جنہوں نے جمہوری عمل کو کامِیاب بنایا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران اتحاد اور دیانتداری سے چائے کی صنعت کے محنت کشوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور خدمات کے تحفظ کے لیے بھرپور اور موثر کردار ادا کرتے رہیں گے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp