پاکستانی تارکینِ وطن محنت کشوں کی حفاظت کے لیے آئی ایل او اور وفاقی حکومت کا نیا اقدام
پی ایس ایم اے کا حکومت سے 1.18 ملین میٹرک ٹن سرپلس چینی برآمد کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیرِ خوراک کو خط لکھ کر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2025-26 کے کرشنگ سیزن کے بعد طے شدہ وعدے کے مطابق سرپلس چینی برآمد کرنے کی فوری اجازت دے
خط کے مطابق ملک میں 7.967 ملین میٹرک ٹن کے ذخائر موجود ہیں جبکہ سالانہ کھپت 6.786 ملین میٹرک ٹن ہے، جس سے 1.181 ملین میٹرک ٹن اضافی چینی دستیاب ہے۔ ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مانگ میں کمی اور عدم فروخت کے باعث ملز شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور گنے کے کاشتکاروں کے واجبات اور بینک قرضوں کی ادائیگی متاثر ہو رہی ہے
ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری طور پر 0.6 ملین میٹرک ٹن اور باقی ماندہ مقدار اگلے سیزن کے آغاز پر برآمد کرنے کی منظوری مانگی ہے، تاکہ انڈسٹری کو فنڈز کی قلت سے نجات ملے اور ملک کو 575 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو سکے
