پاکستانی تارکینِ وطن محنت کشوں کی حفاظت کے لیے آئی ایل او اور وفاقی حکومت کا نیا اقدام
بھارت میں برکس ٹریڈ یونین فورم کا مزدوروں کو قانونی تحفظ دینے کا مطالبہ
حیدرآباد دکن ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں برکس ٹریڈ یونین فورم کے 13ویں اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں دنیا بھر کے تمام محنت کشوں کو بنیادی حقوق دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے
اجلاس میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ اور دیگر برکس ممالک کی مزدور تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ فورم نے زور دیا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی مشکلات کے پیشِ نظر تمام ورکرز، بالخصوص غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کو بلا تفریق کم سے کم اجرت، علاج معالجے اور پینشن کی سہولیات فراہم کی جائیں
مزدور رہنماؤں نے برکس رکن ممالک کی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی معاشی پالیسیوں میں محنت کشوں کے حقوق کو اولیت دیں اور ہر آخری مزدور تک سوشل سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
