July 23, 2026

کے الیکٹرک ریفرنڈم میں پیپلز لیبر بیورو کی حمایت یافتہ لیبر یونین کی کامیابی، سعید غنی کی مبارکباد

 کے الیکٹرک ریفرنڈم میں پیپلز لیبر بیورو کی حمایت یافتہ لیبر یونین کی کامیابی، سعید غنی کی مبارکباد

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  صوبائی وزیرِ محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کے الیکٹرک کے سی بی اے  ریفرنڈم میں ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت یافتہ اسٹار یونین کو شکست دینے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ لیبر یونین کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے

سعید غنی نے بتایا کہ ریفرنڈم میں پی پی پی کی لیبر یونین نے کل 4589 ووٹوں میں سے 3191 ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل اسٹار یونین صرف 1061 ووٹ حاصل کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ سالہا سال بعد ہونے والے ریفرنڈم میں یہ بھاری اکثریت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مزدور دوست وژن اور پی پی پی پر ورکرز کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے

سعید غنی نے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، کراچی کے صدر اسلم سموں اور تمام کامیاب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ تمام عہدیداران ورکرز اور شہر کی فلاح کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp