لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں ہولناک آگ، عمارت منہدم، تین مزدور بیہوش
اینگرو فرٹیلائزر ڈہرکی یونین کے صدر رضوان بھٹو کی محکمہ محنت سندھ کے افسران سے ملاقات
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک) اینگرو فرٹیلائزر آف سائٹ سی بی اے یونین ڈہرکی کے صدر اور پیپلز لیبر بیورو ضلع گھوٹکی کے جنرل سیکریٹری رضوان علی بھٹو نے کراچی میں محکمہ محنت سندھ کے افسران سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رضوان علی بھٹو نے لاء آفیسر ایڈووکیٹ راجو مل اور سہیل احمد چاچڑ سے گفتگو کرتے ہوئے مزدوروں کے مسائل، قانونی امور اور ان کے حقوق کی پاسداری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا
اس موقع پر رضوان بھٹو کا کہنا تھا کہ ایمانداری اور مسلسل محنت ان کا بنیادی اصول ہے اور وہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ادارے کی بہتری کے لیے ہر سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
