July 23, 2026

نیشنل لیبر فیڈریشن کا جنوبی پنجاب میں مزدور مسائل حل کرنے پر تنظیم کو متحرک کرنے کا عزم

 نیشنل لیبر فیڈریشن کا جنوبی پنجاب میں مزدور مسائل حل کرنے پر تنظیم کو متحرک کرنے کا عزم

ڈیرہ غازی خان( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  نیشنل لیبر فیڈریشن  پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمٰن سواتی نے ڈیرہ غازی خان کے دورے کے موقع پر جنوبی پنجاب ریجن کی مجلسِ عاملہ اور ملحقہ ٹریڈ یونینز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی، جس کا مقصد علاقے کے محنت کشوں کو درپیش درپیش مسائل اور تنظیم کو متحرک کرنا تھا۔

اجلاس میں ریجنل صدر مرزا محمد عیسیٰ، جنرل سیکرٹری حسنین فراز، اور مزدور رہنما طاہر طیب سمیت دیگر عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اس موقع پر این ایل ایف کے مرکزی صدر نے  علاقے میں تنظیم نو، مزدوروں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور صنعتی اداروں میں ورکرز کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی اور عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کو مزید تیز اور فعال بنائیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp