اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
امریکہ ایران تنازع اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی، پاکستان کا قطر سے ایل این جی کی خرید میں اضافے کا منصوبہ
اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے راستے توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کے پیشِ نظر پاکستان نے اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی کی خرید میں اضافے کا منصوبہ بنایا ہے
پاکستان جولائی کی ڈیلیوری کے لیے ایک اور اگست کے لیے مزید چھ ایل این جی کارگوز خریدنے کی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ خلیج میں حملوں اور سپلائی میں تعطل کے باعث پاکستان کو قطر سے در آمدات میں مشکلات کا سامنا ہے
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے مطابق ملک میں گرمی کی شدت اور بجلی کی بڑھتی مانگ نے حکومت کو ایل این جی پر انحصار بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہنگامی کارگوز کی خریداری اس بات کا اشارہ ہے کہ اسلام آباد اس تنازع کے طویل ہونے کی توقع کر رہا ہے
