اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی تشکیلِ نو ، سندھ لیبر فیڈریشن سے چار مزدور نمائندوں کے نام طلب
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) محکمہ محنت حکومتِ سندھ کے زیرِ انتظام سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی تشکیلِ نو کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے
اس سلسلے میں بورڈ کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر کی جانب سے سندھ لیبر فیڈریشن کے صدر اور جنرل سیکریٹری کو ایک باقاعدہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے
سندھ لیبر فیڈریشن کے ترجمان محمد افضل کے مطابق جاری کردہ سرکاری مکتوب میں فیڈریشن سے بورڈ کی نمائندگی کے لیے چار فعال اور سینئر مزدور نمائندوں کی نامزدگیاں مانگی گئی ہیں
اس اقدام کا مقصد ورکرز ویلفیئر بورڈ کے انتظامی اور فلاحی معاملات کو بہتر بنانا اور سندھ بھر کے محنت کشوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فیصلہ سازی کے عمل میں مزدور نمائندوں کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔
