پاکستانی تارکینِ وطن محنت کشوں کی حفاظت کے لیے آئی ایل او اور وفاقی حکومت کا نیا اقدام
سوشل سیکیورٹی اسپتال لانڈھی میں ایڈز اسکریننگ کا آغاز، مزدور رہنماؤں کی ایم ایس ڈاکٹر ظفر قائم خانی سے ملاقات
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک) لانڈھی سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں ایچ آئی وی کی روک تھام اور اسکریننگ کے اقدامات پر مزدور محاذِ عمل اور آل سندھ ورکر فیڈریشن کے ایک مشترکہ وفد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر قائم خانی سے تفصیلی ملاقات کی۔ وفد میں شاہد خان یوسفزئی، واحد خان، سلمان خان، اور عمر فروش سمیت دیگر مزدور نمائندے شامل تھے
ملاقات کے دوران ایم ایس ڈاکٹر ظفر قائم خانی نے بتایا کہ اسپتال کے کیئر اینڈ ٹریٹمنٹ سینٹر کے ذریعے ایچ آئی وی اسکریننگ شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت ٹاٹا کمپنی کے تمام مزدوروں کی ٹیسٹنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی کے کارکنوں کی اسکریننگ جلد شروع ہوگی
وفد نے ان تدابیر کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مجید کالونی اور مظفرآباد کالونی سمیت ملحقہ آبادیوں میں بھی آگاہی مہم اور مفت اسکریننگ کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔
