July 29, 2026

Tags :تازہ ترین

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے پنشن رول میں تبدیلی پر تنازع، محتسبِ اعلیٰ میں اہم پیشی ہوگی

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے پنشن رول میں حالیہ تبدیلیوں پر پیدا ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اور سی پی فنڈ سے متعلق اہم کیس آج محتسبِ اعلیٰ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر ہے  ذرائع کے مطابق سماعت میں ایسوسی ایشنز کے جنرل سیکرٹری […]مزید پڑھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 5149 پوائنٹس کی مندی، سرمایہ کاروں کے 5.77 کھرب روپے ڈوب گئے

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹرید ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو بڑی مندی دیکھی گئی، جس میں 78 فیصد حصص کی قیمتیں کم ہوئیں اور ہنڈریڈ انڈیکس 1,74,453 پوائنٹس پر آگیا۔ اس مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو تقریباً 5 کھرب 77 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ مالی ماہرین کے […]مزید پڑھیں

پشاور کی  کاروباری برادری نے ایس ایم ایز کی مالی معاونت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

پشاور ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) کاروباری برادری کے اراکین نے حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکی مالی معاونت میں اضافہ کریں اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے ذریعے کریڈٹ گارنٹی اسکیموں کو وسعت دیں۔ کاروباری رہنماؤں نے خیبر پختونخوا صنعتی […]مزید پڑھیں

پنجاب لیبر کوڈ 2026 منظور، 27 قوانین ختم کر دیئے گئے

لاہور ( مدثر خان، بیورو چیف) پنجاب اسمبلی نے پنجاب لیبر کوڈ 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیا، جس کے تحت صوبے میں 27 پرانے مزدور قوانین منسوخ کر دیے گئے۔ حکومت کے مطابق نئے کوڈ کا مقصد مختلف قوانین کو یکجا کر کے قانونی نظام کو آسان اور مؤثر بنانا ہے منسوخ شدہ […]مزید پڑھیں

سوات سرینا ہوٹل میں لیز تنازع، ملازمین کا روزگار غیر یقینی

سوات ( نور الھدی شاہین، نمائندہ لیبر نیوز) سوات سرینا ہوٹل میں لیز اور انتظامی معاملات پر کشیدگی کے باعث ملازمین میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ ایمپلوائز یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری اکرام اللہ نے صوبائی حکومت، محکمہ سیاحت اور لیبر ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کر کے […]مزید پڑھیں

شیزان انٹرنیشنل ورکرز یونین کے انتخابات میں مزدور دوست گروپ کامیاب

لاہور ( عامر سہیل ،نمائندہ لیبر نیوز) شیزان انٹرنیشنل ورکرز یونین (سی بی اے) کے حالیہ داخلی انتخابات میں مزدور دوست گروپ نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔ ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی اور حطار یونٹس سے تعلق رکھنے والے 104 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ انتخابی عمل نگرانی میں مکمل ہوا پاکستان […]مزید پڑھیں

چینی کانوں میں خواتین مزدوروں کو ہراسانی، ائی ایل او سے تحقیقات کا مطالبہ

ہرارے ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) زمبابوے میں چینی انتظامیہ کے تحت چلنے والی کانوں میں خواتین مزدوروں کو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے زمبابوے ڈائمند اینڈ الائیڈ منرل ورکرز یونین نے الزام عائد کیا ہے کہ خواتین کارکنان سے غیر اخلاقی جسمانی رویہ اختیار کیا جاتا ہے […]مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے ریگولیٹڈ اداروں کے لیے سائبر ریزیلینس حکمتِ عملی شروع کر دی

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ’ویژن 2028 ایجنڈے‘ کے تحت ریگولیٹڈ مالیاتی اداروں کے لیے سائبر ریزیلینس حکمتِ عملی نافذ کر دی ہے، جس کا مقصد بینکاری اور مالیاتی نظام کی حفاظت اور مضبوطی کو فروغ دینا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق حکمتِ عملی بینکوں […]مزید پڑھیں

بیلجئیم میں اسرائیلی فوجی وفد کے دورے پر اسلحہ فیکٹری میں محنت کشوں کی ہڑتال

برسلز ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) بیلجئیم کی اسلحہ ساز کمپنی کے مزدوروں نے اسرائیلی فوجی وفد کے دورے کے خلاف 24 گھنٹے کی ہڑتال کی ہے ہڑتال اس وقت کی گئی جب اسرائیلی ملٹری اٹیچی نے دیگر دفاعی نمائندوں کے ہمراہ فیکٹری کا دورہ کیا، جس پر محنت کشوں نے فوری طور پر […]مزید پڑھیں

ارجنٹینا میں لیبر اصلاحات کے خلاف 24 گھنٹے کی عام ہڑتال

بیونس آئرس ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) ارجنٹینا کی بڑی مزدور کنفیڈریشن (سی جی ٹی) کی اپیل پر ملک بھر میں 24 گھنٹے کی عام ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال صدر کی جانب سے منظور کردہ متنازع لیبر اصلاحات کے خلاف کی گئی، جنہیں حال ہی میں سینیٹ نے 30 کے مقابلے میں 42 ووٹوں […]مزید پڑھیں

حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے پر پرعزم، مزید ادارے نجکاری کمیشن کے حوالے کیے جائیں گے

اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مزید سرکاری اداروں کو مرحلہ وار نجکاری کمیشن کے حوالے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے نجکاری میں شفافیت اور رفتار کو خاص […]مزید پڑھیں

سروس لانگ مارچ ٹائرز سندھ میں 8 کروڑ ڈالر کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا اعلان

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) پاک چین مشترکہ منصوبہ سروس لانگ مارچ ٹائرز لمیٹڈ نے سندھ کے علاقے نوری آباد میں پی سی آر ٹائر بنانے کے لیے 8 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نیا منصوبہ مقامی طلب کو […]مزید پڑھیں

سعودی عرب میں لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر بڑے پیمانے پر کارروائی

ریاض (خنیس الرحمان، نمائندہ لیبر نیوز) سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی ملک گیر معائنہ مہم کے دوران ایک ہفتے میں 3,376 افراد کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ مجموعی طور پر 21,029 افراد مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے، جن میں 12,875 افراد رہائشی قوانین اور 4,778 افراد […]مزید پڑھیں

ترکی 2025 میں مزدور حقوق کی صورتحال تشویشناک

رپورٹ ( عظمی سلطان، ہید لیبر نیوز فارن ڈیسک ) سال 2025 میں ترکی میں مزدور حقوق کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک رہی، جس نے ملکی مزدور طبقے کی زندگیوں اور معیشت پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ کی رپورٹ کے مطابق، کم از کم 2,105 مزدور کام کے دوران حادثات میں ہلاک ہوئے، […]مزید پڑھیں

شمالی قبرص میں پیپسی کارکنوں کی ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری

نیکوسیا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) شمالی قبرص میں پیپسی اور سافٹ ڈرنکس بنانے والی کمپنی کے کارکنوں نے یونین سازی کے حق کے تنازع کے باعث ہڑتال غیر معینہ مدت تک بڑھا دی ہے مزدوروں کا کہنا ہے کہ کمپنی اور  پیسی کو کی ترکی شاخ نے یونین نمائندوں سے مذاکرات سے انکار کیا، […]مزید پڑھیں

WhatsApp