July 28, 2026

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں ماضی کے مزدور دشمن  مںصوبوں کی انکوائری کا حکم

 سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں ماضی کے مزدور دشمن  مںصوبوں کی انکوائری کا حکم

کراچی (  لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں ماضی میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں اور متنازع منصوبوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے سابقہ گورننگ باڈی کے متعدد فیصلوں کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماضی کے تمام مشکوک منصوبوں کی صاف و شفاف تحقیقات کرائی جائے گی تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ ہو سکے۔

سعید غنی نے دوٹوک موقف اختیار کیا کہ مزدوروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ادارے میں شفافیت لانے کے لیے تمام کاموں کی نگرانی اب مرکزی کمیٹیاں کریں گی تاکہ کرپشن کے راستے مستقل بند کیے جا سکیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp