July 28, 2026

محکمہ لیبر پنجاب، شوگر مل کے متاثرہ مزدور کو 10 لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی

 محکمہ لیبر پنجاب، شوگر مل کے متاثرہ مزدور کو 10 لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی

مظفر گڑھ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کمشنر معاوضہ جات مظفر گڑھ نے شیخو شوگر مل سناواں کوٹ ادوکے ایک متاثرہ شخص کو 10 لاکھ روپے کے واجبات کا چیک فراہم کر دیا ہے

محکمہ لیبر کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب مزدوروں کے حقوق کی فراہمی اور ان کے معاشی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے

اس حوالے سے کسی بھی مل یا صنعتی یونٹ کی جانب سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ متاثرہ مزدور کو معاوضے کی ادائیگی محکمہ لیبر ڈی جی خان کی ان تھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ مزدور طبقے نے محکمے کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے انصاف کی فراہمی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp