اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
جدہ میں پاک سعودی صنعتی و فلاحی روابط کی مضبوطی کے لیے رابطے تیز
جدہ (خنیس الرحمان، نمائندہ لیبر نیوز ) پیکیجز گروپ ورکرز یونین کے جنرل سیکریٹری اور مزدور رہنما شیخ محسن الیاس نے سعادتِ عمرہ کی ادائیگی کے دوران سعودی عرب میں اہم تنظیمی و فلاحی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں
اس سلسلے میں پاکستان انویسٹر فورم جدہ کے جنرل سیکریٹری مہر عبدالخالق لک کی جانب سے لک ہاؤس میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد سمیت سیاسی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی تقریب میں سعودی عرب میں مقیم 30 لاکھ پاکستانی محنت کشوں کے مسائل اور ان کے حقوق کے تحفظ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مہر عبدالخالق لک نے شیخ محسن الیاس کے صنعتی ہم آہنگی کے وژن کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرمایہ کاروں اور متعلقہ حلقوں کے اشتراک سے ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے
