اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
محنت کشوں کے لیئے عالمی معیار کے اسکلز سینٹر بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعاون سے ایک جدید اسکلز ڈیولپمنٹ اینڈ فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں
اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے اٹلی کے شہر ٹورین میں قائم انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ٹریننگ سینٹر کے حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی ورچوئل اجلاس کی صدارت کی
اجلاس میں آئی ٹی سی آئی ایل کے ڈائریکٹر کرسٹوفر پیرن نے پاکستانی افرادی قوت کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے تکنیکی معاونت اور بین الاقوامی سرٹیفکیشن فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے
سالک حسین کے مطابق منصوبے کا مقصد پاکستانی کارکنوں کو جدید تکنیکی تربیت فراہم کر کے بیرونِ ملک روزگار کے بہتر اور پائیدار مواقع میسر کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارے کا ایک تکنیکی وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ اس مرکز کے ڈیزائن اور نصاب کو حتمی شکل دی جا سکے
