July 30, 2026

مزدور نمائندگی کے بغیر سیسی گورننگ باڈی نامنظور، عدالت جانے کا فیصلہ

 مزدور نمائندگی کے بغیر سیسی گورننگ باڈی نامنظور، عدالت جانے کا فیصلہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری راحب علی سمیجو اور مزدور رہنما عبدالستار نیازی کے درمیان کراچی میں اہم ملاقات ہوئی ہے  جس میں سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ اور سیسی کے بگڑتے ہوئے حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا

رہنماؤں نے کہا کہ فیکٹری ایکٹ کے تحت گورننگ باڈی میں حقیقی مزدور نمائندوں کو شامل نہ کرنا محنت کشوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے، جس کی وجہ سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید الجھ رہے ہیں۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ اگر حکومت نے مزدوروں کو ان کا قانونی حق نہ دیا تو بہت جلد عدالت سے رجوع کیا جائے گا

اس موقع پر اینگرو کارپوریشن کے محمد عالم سمیجو، نیاز احمد بگھیو اور علی گوہر سمیجو بھی موجود تھے۔ تمام شرکاء نے عزم کیا کہ محنت کشوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp